سیاسی نظام مذہبی اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک کو فروغ دیتا ہے:کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بھارت میں مذہبی تعصب پر رپورٹ جاری کردی۔ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت کا سیاسی نظام مذہبی اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک کو فروغ دیتا ہے۔رپورٹ کے مطابق حکمراں جماعت بی جے پی اور آر ایس ایس کے تعلقات امتیازی قوانین کی راہ ہموارکرتے ہیں، قومی اور ریاستی سطح کے قوانین بھارت میں مذہبی آزادی پر سخت پابندیاں لگاتے ہیں۔کمیشن کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2014 سے بی جے پی نے بھارت میں فرقہ وارانہ پالیسیوں کو نافذ کیا ہے، بی جے پی بھارت کو ایک واضح ہندو ریاست بنانیکی کوشش کررہی ہے