بھارت: ہندو انتہا پسندوں کی مسجد پرقبضے کی کوشش،4نمازی شہید

 اترپریش کے علاقے سنبھل میں صدیوں پرانی تاریخی مسجد کو مندر پرتعمیر کرنے کاجھوٹادعویٰ کردیا،ہندوقوم پرست عدالت پہنچ گئے
 نئی دہلی(آئی این پی )ہندو قوم پرستوں کی وجہ سے بھارت میں مساجد شدید خطرات سے دوچار  ، مودی سرکار کے دور میں مساجد اور مسلمانوں کے مقدس مقامات پر انتہا پسندوں کے قبضے کرنے کی رفتار میں اضافہ ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے سنبھل میں صدیوں پرانی تاریخی جامع مسجد بھی انتہا پسند ہندوں کے نشانے پر آگئی، انتہا پسند ہندوں نے مسجد کو مندر پر تعمیر کرنے کا ایک اور جھوٹا دعویٰ کردیا، ہندو قوم پرست اپنے دعوے کو سچ ثابت کرنے کیلئے عدالت پہنچ گئے۔ہندو قوم پرستوں نے تاریخی مسجد کی حفاظت پر مامور مسلمانوں پر تشدد اور ظلم کی انتہا کردی، ہندوئوں کے تشدد سے 4 نمازی بھی شہید ہو گئے۔