ایک مقدس مقام کی طرف جاتے ہوئے یاتریوں کی بس گیس سلنڈروں سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گئی
نئی دہلی (آئی این پی)بھارت کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے دوران ہندو یاتریوں کی بس گیس سلنڈروں سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد جان کی بازی ہار گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق، حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں منگل کے روز ایک بس اور گیس سلنڈروں سے لدا ٹرک آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں کم از کم 18 ہندو یاتری ہلاک ہو گئے۔یاتری گنگا کا مقدس پانی لے جا رہے تھے تاکہ اسے ہندو دیوتا شیو پر چڑھایا جا سکے، جو تباہی کے دیوتا مانے جاتے ہیں۔دوسری جانب وزیرِاعظم نریندر مودی نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ جھارکھنڈ کے دیوگھر میں پیش آنے والا یہ سڑک حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔