حکومت پارلیمنٹ کے18اپریل کے اجلاس میں 131واں آئینی ترمیمی بل پیش کر ے گی
نئی دہلی (آئی این پی )بی جے پی نے متنازعہ حلقہ بندیوں کے ذریعے لوک سبھا میں دو تہائی اکثریت کی سازش تیار کر لی۔بی جے پی حکومت پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں 131واں آئینی ترمیمی بل 2026 (بل نمبر 107 آف 2026) پیش کر رہی ہے. لوک اور راجیہ سبھا کا مشترکہ اجلاس 16-18 اپریل کو بلایا گیا ہے۔بی جے پی حکومت بھارتی آئین کے آرٹیکل 81,82,170, 330 اور 332 میں ترمیم کا ارادہ رکھتی ہے۔ نئے بل میں 2020 کی حلقہ بندیوں کے دوران بڑھائی گئی نشستوں کی حد ختم کی جارہی ہے۔ بل کا مقصد حلقہ بندی کے عمل کو بی جے پی کے سیاسی مفادات کے حساب سے مکمل کرنا ہے۔