ہری پور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی نااہلی کیلئے درخواستیں دائر

اسلام آباد( آن لائن ) ہری پور کی این اے 18 میں الیکشن سے متعلق  اہم درخواستیں  الیکشن کمیشن میں دائر کی گئی ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز  نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی  اور پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار شہرناز  کی نااہلی کے لیے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے حالیہ خطاب میں  انتظامیہ، پولیس اور الیکشن کمیشن کے اہلکاروں کے خلاف اشتعال انگیزی کی اور یہ تقریر  الیکشن مانیٹرنگ ٹیم  نے بھی تصدیق کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سہیل آفریدی کے خطاب سے  الیکشن عملے اور ووٹرز کی سیکیورٹی خطرے میں پڑ گئی ہے ۔ درخواست گزار نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی ہے کہ  تمام سرکاری عہدیداروں کو انتخابی سرگرمیوں سے روکا جائے  اور الیکشن کا ماحول محفوظ اور شفاف بنایا جائے۔