پختونخوا حکومت کا ہری پور میں نیا ‘‘کے پی کے ہاؤس’’بنانیکا فیصلہ

اسلام آبادسے 20منٹ کی مسافت، ہری پور کے علاقے مکنیال میں تعمیرکی جائیگی
منصوبہ اے ڈی پی میں شامل،تخمینہ 50 کروڑ ،انتظامیہ کواراضی کی نشاندہی کاٹاسک
پشاور (خصوصی رپورٹ)خیبرپختونخوا حکومت نے اسلام آباد سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع ہری پور کے علاقے مکنیال میں نیا "کے پی ہاؤس" تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا، نیا کے پی ہاؤس اسلام آباد سے 20 منٹ کی مسافت پر ہوگا۔ اس منصوبے کو اے ڈی پی سکیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے متعلقہ انتظامی سیکرٹریز کو اس سلسلے میں مراسلہ بھی بھیج دیاگیاہے۔ مراسلے کے مطابق منصوبے کی ابتدائی لاگت کا تخمینہ 50 کروڑ روپے لگایا گیا ہے جس کے لیے رواں مالی سال کے دوران 25 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ مزید برآں صوبائی حکومت نے ڈپٹی کمشنر ہری پور کو مکنیال میں موزوں سرکاری زمین کی نشاندہی کی ہدایت کی ہے جبکہ زمین کی نشاندہی کے عمل کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کو بھی ٹاسک سونپا گیا ہے۔