سہیل آفریدی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر 15 اکتوبر کو سماعت

شیر افضل نے علی امین کی بحالی کیلئے آئینی عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے
 بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیلئے دائر درخواست کی بھی 15 اکتوبر کو سماعت ہو گی
اسلام آباد(بیورو رپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی آئینی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست 15 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی، چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بینچ سماعت کرے گا۔ رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ تقرری چیلنج کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی بحالی کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سزا یافتہ شخص کسی عوامی عہدیدار کی نامزدگی کا اختیار نہیں رکھتا، لہٰذا وزیراعلیٰ پختونخوا کی تقرری قانونی طور پر قابلِ اعتراض ہے ،نااہل قرار دیا جائے۔ادھر فاضل عدالت نے 190 ملین پائونڈ کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیلئے دائر درخواست بھی 15 اکتوبر جمعرات کوسماعت کیلئے مقرر کر دی۔ چیف جسٹس امین الدین خان اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔