اسلام آباد( آن لائن )این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخابات میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزیوں کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو طلب کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ کیس کی سماعت 16 دسمبر کو مقرر کی گئی ہے اور اس سلسلے میں باضابطہ کاز لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔کیس میں متعدد الزامات شامل ہیں، جن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، انتخابی بے ضابطگیاں اور انتخابی عمل میں مداخلت کے دعوے شامل ہیں