وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کا اجلاس

 پشاور ( آن لائن )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کا اجلاس ہوا، جس میں صوبے کے سرکاری سکولوں میں چھٹی جماعت سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے کورسز متعارف کرانے کی ہدایت دی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میں ضروری اقدامات فوری طور پر اٹھائے جائیں اور مطلوبہ وسائل فراہم کیے جائیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مستقبل کی معیشت، تعلیم، صحت اور انتظامی نظام میں مصنوعی ذہانت کا کردار مرکزی حیثیت اختیار کر چکا ہے