اللہ کے فضل و کرم سے ملک کی معاشی سمت بہتر اورترقی کی جانب گامزن ہے، ترقی کیلئے مزید محنت کرنا ہے‘کاروبار میں آسانی، سرمایہ کاری میں اضافہ ترجیح ہے
وزیراعظم کی زیر صدارت ملکی صنعتی ترقی پر قائم نجی شعبے کی کمیٹی کا پہلا جائزہ اجلاس،صنعتی ترقی کے بارے میں سفارشات پیش کی گئیں،وزیر اعظم کا خیرمقدم
اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے ملکی معاشی ترقی، روزگار کی فراہمی اور آمدن میں اضافہ صنعتی ترقی کے بغیر ممکن نہیں، کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی صنعتی ترقی پر قائم نجی شعبے کی کمیٹی کا پہلا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس کو صنعتی ترقی کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئیں، وزیرِ اعظم نے خیرمقدم کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ملکی صنعتی ترقی کیلئے نجی شعبے کی تجاویز کلیدی اہمیت رکھتی ہیں، کاروباری حضرات کی جانب سے صنعتی ترقی کیلئے عرق ریزی سے تجاویز تیار کی گئیں، جو لائق تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان تجاویز کا بغور مشاہدہ کرکے عملدرآمد کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا، پاکستانی کاروباری برادری نے مشکل وقت میں حکومتی پالیسیوں کا ساتھ دیا اور ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے میں معاونت کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملک کی معاشی سمت بہتر اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، مگر ملکی ترقی کیلئے ہمیں مزید محنت کرنا ہے۔اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، جام کمال خان، احد خان چیمہ، علی پرویز ملک، وزیرِ اعظم کے مشیر محمد علی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور ثاقب شیرازی کی قیادت میں صنعتی ورکنگ گروپ میں شامل صنعتکاروں نے شرکت کی۔اجلاس کو پاکستان کی صنعتی ترقی اور ملک میں سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے پالیسی تجاویز پیش کی گئیں،