زرعی اور صنعتی شعبے کی ترقی توقع سے کم، معاشی ترقی کا سالانہ ہدف حاصل نہ ہو سکا

زرعی اور صنعتی شعبے کی ترقی توقع سے کم رہنے کے باعث پہلی سہ ماہی کی شرح نمو نظرثانی کرکے 3.6 فیصد کر دی گئی:رپورٹ
اسلام آباد(آئی این پی )موجودہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں 4.2 فیصد معاشی ترقی کا سالانہ ہدف حاصل نہ ہو سکا ۔ زرعی اور صنعتی شعبے کی ترقی توقع سے کم رہنے کے باعث پہلی سہ ماہی کی شرح نمو نظرثانی کرکے 3.6 فیصد کر دی گئی ۔ دوسری سہ ماہی میں گروتھ ریٹ 3.9 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ دو سال میں معاشی ترقی کی زیادہ سے زیادہ شرح 3 فیصد رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق نیشنل اکائونٹس کمیٹی کی جانب سے رواں مالی سال کی معاشی کارکردگی کے اعدادوشمار کی منظوری دیدی گئی ۔ پہلی ششماہی میں شرح نمو 4.2 فیصد ہدف کے مقابلے میں کم رہی ۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پہلی سہہ ماہی کی معاشی شرح نمو پر نظرثانی کی گئی جو 3.71 فیصد سے کم ہو کر 3.63 فیصد پر آ گئی۔مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں کم شرح نمو کی بنیادی وجہ زراعت اور صنعتی شعبے کی توقع سے کم کارکردگی تھی۔ زرعی شعبے کا گروتھ ریٹ 2.89 فیصد سے گر کر 2.72 فیصد پر آ گیا۔ صنعتی شعبے کی ترقی 9.38 فیصد سے کم ہو کر 8.86 فیصد رہ گئی تاہم خدمات کے شعبے کی کارکردگی 2.35فیصد سے بہتر ہو کر 2.44فیصد ہوگئی ۔ نیشنل اکاونٹس کمیٹی کے مطابق موجودہ مالی سال کی دوسری سہہ ماہی میں معاشی ترقی کی رفتار بڑھ کر 3.89 فیصد ہوگئی ۔ جس کی وجہ صنعتی شعبے کی 7.40 فیصد کی بہتر کارکردگی ہے۔ زرعی شعبینے 1.76 فیصد اور سروسزسیکٹر نے 3.69 فیصد کی گروتھ دکھائی