اصلاحات کے بغیر پائیدار معاشی ترقی ممکن نہیں: قیصر احمد شیخ

حکومت نے سرمایہ کاری کیلئے شفافیت اور اعتماد سازی کو مرکزی حکمت عملی کے طور پر اپنایا ہے
اسلام آباد ( آ ن لائن) وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری  قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ اصلاحات کے بغیر پائیدار معاشی ترقی ممکن نہیں، اور حکومت نے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے شفافیت اور اعتماد سازی کو مرکزی حکمت عملی کے طور پر اپنایا ہے۔قیصر احمد شیخ نے یہ بات پانچویں  پاکستان پراسپرٹی فورم میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی، جس میں ملکی و غیر ملکی ماہرینِ معیشت، کاروباری رہنما اور پالیسی سازوں نے شرکت کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آسان کاروبار ایکٹ 2025  سرمایہ کار دوست اصلاحات کا قانونی ضامن ہے اور حکومت سرمایہ کاری کے عمل کو آسان، شفاف اور تیز تر بنانے کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔