لاہور رنگ روڈ پر چنگچی رکشوں اور موٹر سائیکلوں کی ریس، پولیس لاعلم

لاہور رنگ روڈ پر چنگچی رکشوں اور موٹر سائیکلوں کی ریس، پولیس لاعلم

لاہور کے رنگ روڈ پر چنگچی رکشوں اور موٹر سائیکلوں کی ریس لگانے کی ویڈیوز منظر عام پر آ گئی ہیں، جس سے شہریوں میں تشویش پھیل گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رنگ روڈ پر چنگچی رکشوں اور موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہے، تاہم ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رکشے اور موٹر سائیکل سوار محمود بوٹی سے ہربنس پورہ تک ریس لگاتے ہوئے گزر رہے ہیں۔ویڈیو میں یہ بھی واضح ہے کہ ریس کے دوران نہ ٹول پلازہ اہلکار نے مداخلت کی اور نہ ہی ٹریفک پولیس نے رکشوں اور موٹر سائیکلوں کو روکا۔پولیس نے رنگ روڈ پر پیدل کراس کرنے پر مقدمات تو درج کروا دیے ہیں، لیکن یہ واضح نہیں کہ چنگچی رکشوں اور موٹر سائیکلوں کو ریس کی اجازت کس نے دی۔ ویڈیو میں شرطیں لگاتے اور مقابلہ کرتے ہوئے متعدد موٹر سائیکل سوار بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔