پرتھ ٹیسٹ: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے دن 17 وکٹیں گریں

پرتھ ٹیسٹ: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے دن 17 وکٹیں گریں

ویب ڈیسک:پرتھ میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو آیا، جہاں 17 وکٹیں گر گئیں۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 150 رنز پر اپنے تمام کھلاڑی گنوا دیے۔ بھارت کی تمام وکٹیں آسٹریلوی فاسٹ بولرز نے حاصل کیں، جن میں جوش ہیزل ووڈ نمایاں رہے، جنہوں نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بھارتی ٹیم کی ناکامی کے بعد آسٹریلیا کی بیٹنگ کا آغاز ہوا، تاہم بھارت کے بولرز نے ان کا بھی پیچھا نہیں چھوڑا۔ کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 67 رنز پر پہنچ سکا۔ بھارتی بولرز کی شاندار کارکردگی میں جسپریت بھمرا نے 4 وکٹیں حاصل کیں، محمد سراج نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اور ہرشیت رانا نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس میچ کے پہلے دن کی کارکردگی سے دونوں ٹیموں کی بولنگ طاقت کا اندازہ ہوتا ہے، جہاں فاسٹ بولرز نے دونوں طرف کی بیٹنگ لائنز کو چیلنج کیا اور میدان میں مکمل غلبہ حاصل کیا۔