آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن 20 وکٹیں گرنے کے بعد میچ کے مکمل پانچ دن تک جاری رہنے کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔
انگلش کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، لیکن میزبان آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلی اننگز میں انگلینڈ کو سخت مقابلہ دیا اور 152 رنز پر اپنی پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں انگلینڈ صرف 110 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جس کے نتیجے میں آسٹریلیا نے 42 رنز کی برتری حاصل کرلی۔پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 4 رنز بنا کر انگلینڈ کے خلاف 46 رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی ہے۔
دوسرے دن کا کھیل پاکستانی وقت کے مطابق ہفتہ کی صبح 4 بجکر 30 منٹ پر دوبارہ شروع ہوگا۔واضح رہے کہ میزبان آسٹریلیا پہلے ہی تین ٹیسٹ میچ جیت کر 0-3 سے فیصلہ کن برتری حاصل کرچکا ہے۔ پہلے تین میچوں میں آسٹریلوی ٹیم نے انگلینڈ کو بالترتیب 8 وکٹوں، 8 وکٹوں اور 82 رنز سے شکست دی تھی۔ پانچواں اور آخری ٹیسٹ 4 سے 8 جنوری 2026 تک سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔