ایس پی انویسٹی گیشن کی تھانہ مغلپورہ میں کھلی کچہری

 شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح : ایس پی بابرجاویدجوئیہ
 لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات پر کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہیں ایس پی انویسٹی گیشن سول لائن نے تھانہ مغلپورہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ترجمان پولیس کے مطابق انچارجز انویسٹی گیشن اور تفتیشی افسران نے شرکت کی کھلی کچہری میں شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت،شہریوں نے اپنے مسائل سے ایس پی کو آگاہ کیا،ایس پی انویسٹی گیشن نے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے،تفتیشی افسران کو جلد میرٹ پر مقدمات کی یکسوئی کی ہدایت کی ایس پی انویسٹی گیش بابرجاویدجوئیہ کے مطابق مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے عوام الناس کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے،شہریوں کو فوری اور بروقت انصاف کی فراہمی سے ہی امن وامان کا قیام ممکن ہیشہریوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں،اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں،