فیصل آباد روڈ پربڑا جیون پورہ میں رمضان نے اہلخانہ سے جھگڑکرپھندالے لیا
کاہنہ میں گھریلو ناچاقی پر مجاہد نیگولیاں نگل لیں، حالت نازک،ہسپتال داخل
شیخوپورہ،لاہور(خصوصی رپورٹ)شیخوپورہ تھانہ بھکھی کے علاقہ فیصل آباد روڈ پر بڑا جیون پورہ میں گھریلو حالات سے تنگ 18 سالہ نوجوان نے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔رمضان کا گھروالوں سے اکثر جھگڑا رہتا تھا گذشتہ روز اس نے لڑائی کے بعدخودکو کمرہ میں بند کرکے رسی کیساتھ جھول کر پھندا لے لیا۔ ریسکیو ٹیموں نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔ کاہنہ کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر32سالہ شخص کااقدام خودکشی ، نازک حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا، ڈاکٹر اسکی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مجاہد نصیر نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں جس سے اسکی حالت غیر ہو گئی۔