گھریلو حالات سے دل برداشتہ خاتون نے خود کشی کرلی

 30سالہ فضیلت بی بی نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں،ہسپتال میں چل بسی
 دو سگی بہنوں 25سالہ شازیہ اور 23سالہ نازیہ نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی
 فیصل آباد(آ ئی این پی)فیصل آباد میں گھریلو حالات سے دل برداشتہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی تفصیلات کے مطا بق سمندری کی رہائشی 30سالہ فضیلت بی بی زوجہ صدی احمد نے گھریلو حالات سے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی۔ادھر 677 گ ب میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر دو سگی بہنوں 25سالہ شازیہ اور 23سالہ نازیہ نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی۔