حالات بہتر ہوتے لاک ڈائون ختم ہو جائیگا لاہور سے شیخوپورہ تک گرین بس کا کرایہ20روپے ہوگا عظمیٰ بخاری

 توانائی بحران کے باعث لوڈ شیڈنگ شروع ہوئی، جلد ختم ہو جائے گی، پاکستان میں حکومتی حکمت عملی کے باعث کسی چیز کی کمی نہیں
عوامی خدمت ہماری سیاست کا محور ہے ، کارکردگی سے ہی اعتماد حاصل ہو رہا ہے:وزیراطلاعات پنجاب کی شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراطلاعات ونشریات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے  عوامی خدمت ہماری سیاست کا محور ہے ، کارکردگی سے ہی اعتماد حاصل ہو رہا ہے۔پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے ڈپٹی کمشنر آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  لاک ڈاؤن مجبوری کے حالات میں لگایا گیا، حالات بہتر ہوتے ہی ختم کر دیا جائے گا، دنیا بھر میں اور بھارت میں بھی حالات خراب ہوئے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ توانائی بحران کے باعث لوڈ شیڈنگ شروع ہوئی، جلد ختم ہو جائے گی، پاکستان میں حکومتی حکمت عملی کے باعث کسی چیز کی کمی نہیں، 45 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، پنجاب کے ہر شہر اور قصبے میں یکساں طور پر ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب کا کہنا تھا  ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے نظام میں بہتری لائی جا رہی ہے، پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سڑکیں، سیوریج، واٹر ٹینک اور کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا  مثالی گاؤں پروگرام کے تحت دیہات میں بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، 10 روز میں گرین بس سروس شیخوپورہ پہنچ جائے گی، گرین بس میں طلبہ، خواتین اور بزرگوں کے لیے خصوصی سہولیات ہوں گی۔لاہور سے  شیخوپورہ تک بس کا کرایہ20  روپے ہوگا