نارنگ منڈی(خصوصی رپورٹ)گھریلو ناچاقی پر 22سالہ نوجوان نے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔محلہ مظفر آباد کے رہائشی شاہد مغل کے بیٹے نعمان نے ناچاقی پر دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں جسے تشویشناک حالت میں میو ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔