لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او اولڈ انارکلی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے نجی ہوٹلز میں غیر اخلاقی حرکات میں ملوث خواتین سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس ان ایکشن ہے ایس ایچ او اولڈ انارکلی رضا ذاکر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے نجی ہوٹلز میں غیر اخلاقی حرکات میں ملوث خواتین سمیت 5افراد محمود سونیہ سائمہ نائلہ اور مصباح کو گرفتار کرلیا ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ اولڈ انارکلی میں مقدمات درج کر لیے گئے ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او تھانہ اولڈ انارکلی رضا ذاکر اور پولیس ٹیم کو شاباش دی زنا کاری نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بنتی ہے ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں