لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او اولڈ انارکلی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف ہوٹلز میں غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے خواتین سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کے مطابق ایس ایچ او اولڈ انارکلی رضا ذاکر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف ہوٹلز میں غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے خواتین سمیت 8 افراد سجاد شعبان افضل رخسانہ حمیرا شکیلہ عائشہ اور مہک کو گرفتار کرلیاملزمان کے خلاف تھانہ اولڈ انارکلی میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او تھانہ اولڈ انارکلی رضا ذاکر اور پولیس ٹیم کو شاباش دی زنا کاری نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بنتی ہے ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔