لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او لٹن روڈ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پرکارروائی کرکے نجی ہوٹل میں غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے خاتون سمیت 2افراد کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس ایچ او لٹن روڈ رانا وقاص نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پرکارروائی کرکے نجی ہوٹل میں غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے نور بخش اور ارشدکو گرفتار کرلیا ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ لٹن روڈ میں مقدمات درج کر لیے گئے ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او تھانہ لٹن روڈ رانا وقاص اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔ نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بنتی ہے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے