مختلف ہوٹلز میں غیر اخلاقی حرکات پر خواتین سمیت 9 گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او تھانہ وومن ریس کورس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف ہوٹلز میں غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے خواتین سمیت 9افراد کو گرفتار کرلیا ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کے مطابقایس ایچ او تھانہ وومن ریس کورس سانیہ اشرف نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف ہوٹلز میں غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے خواتین سمیت 9افراد کو گرفتار کرلیاملزمان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمات درج کر لیے گئے ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نیایس ایچ او تھانہ وومن ریس کورس سانیہ اشرف اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کا کہنا ہے کہ زنا کاری نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بنتی ہے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے