خاتون منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار،2کلو چرس برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ اوغازی آباد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون منشیات فروش کو منشیات کی ڈلیوری دیتی ہوئی رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس ایچ او غازی آباد فیصل ندیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون منشیات فروش مومنہ کو منشیات کی ڈلیوری دیتی ہوئی رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزمہ مومنہ سے 2 کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی ملزمہ کا علاقہ غیر سے بزریعہ ان لآن منشیات منگوا کر مختلف علاقوں میں سپلائی دینے کا بھی اعتراف کیا پولیس نے ملزمہ مومنہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ملزمہ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروآیاں جاری ہیں،ایس پی کینٹ اویس شفیق نے ایس ایچ او غازی آباد فیصل ندیم اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔منشیات جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔