نواب ٹاؤن :منشیات فروش گرفتار،2کلو چرس برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)نواب ٹاؤن پولیس نے دورانِ پٹرولنگ بڑی کارروائی کرتے ہوئے مشہور بدنامِ زمانہ منشیات فروش واجد علی کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 2 کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے۔ایس پی صدر شاہ رخ خان کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ وہ آن لائن ذرائع سے منشیات منگوا کر تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے اطراف نوجوانوں کو فروخت کرتا تھاپولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ اس کے دیگر سہولت کاروں اور نیٹ ورک کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ایس پی صدر شاہ رخ خان نے کامیاب کارروائی پر سب انسپکٹر محمد بوٹا اور ان کی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیلنے اور طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والے منشیات فروشوں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لا کر کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔