قصور(خصوصی رپورٹ) ڈی پی اوقصور آفتاب احمد پھلروان کی ہدایت پر ایس ایچ او پولیس تھانہ کنگن پور حافظ ساجد محمود نے 3 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو 2کلوگرام سے زائد ہیروئن اور 15 لٹر شراب سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او پولیس تھانہ کنگن پور حافظ ساجد محمود نے منشیات فروشوں کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران مختلف علاقوں سے گرفتار کیے گئے ملزموں کے قبضے سے 2 کلوگرام سے زائد ہیروئن اور 15 لٹر زہریلی شراب برآمد ہوئی۔ پولیس نے برآمد ہونے والی منشیات اور شراب قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔