بصیرپور(خصوصی رپورٹ)بصیرپور میں دو منشیات فروش گرفتار، 2کلو چرس بر آمد کرلی گئی۔ ڈی ایس پی سعیدانورکی زیرنگرانی ایس ایچ اوانسپکٹرفرخ نیٹیم کے ہمراہ پل چنڈورسے آصف رمضان سے ڈیڑھ کلو جبکہ گہلن روڈسے نذراشرف کو560گرام چرس بر آمدکر کے گرفتارکیا۔ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔