3منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار،33کلو چرس برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر) ایس ڈی پی او باغبانپورہ وارث کلیار کی سربراہی میں ایس ایچ او باغبانپورہ محمد عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائیاں کرتے ہوئے دوران چیکنگ3 منشیات فروش کو منشیات کی سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں منشیات سمیت گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان میں وکی مسیح، بھولا اور مرکس مسیح شامل ہیں ملزمان سے لاکھوں مالیت کی 33 کلو چرس برآمد کر لی گئی ہے،ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق ملزمان کا پشاور سے بزریعہ ان لآن منشیات منگوا لاہور کے مختلف علاقوں میں منشیات بیچنے کا اعتراف کیا ہے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکیملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروآیاں شروع کردی ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او باغبانپورہ محمد عمران اور پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ منشیات جیسی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنے کے لیے لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔