علاقہ غیر سے بذریعہ آن لائن منشیات منگوا کر سپلائی دینے کا اعتراف
لاہور(کرائم رپورٹر)دی ایس پی برکی کی سربراہی میں ہڈیارہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں ڈرون اور منشیات سمیت گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ۔ڈی ایس پی برکی غلام دستگیر خان کی سربراہی میں ہڈیارہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں ڈرون اور منشیات سمیت محسن کو گرفتار کرلیا ڈی ایس پی برکی غلام دستگیر کے مطابق ملزم محسن سے 2 کلو سے زائد چرس، ڈرون، ریموٹ اور الیکٹرک کنڈا برآمد کر لیا گیاملزم کا علاقہ غیر سے بذریعہ آن لائن منشیات منگوا کر مختلف علاقوں میں سپلائی دینے کا بھی اعتراف کیا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروآیاں جاری ہیں،ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او ہڈیارہ حماس حمید اور پولیس ٹیم کو شاباش دی منشیات جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں،ایس ایچ او سبزہ زار نے پولیس ٹیموں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس ایچ او سبزہ زار امجد ڈوگرنے پولیس ٹیموں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3منشیات فروشوں عزت اللہ جمیل عرف بلا اور ندیم کو گرفتار کرلیا ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد کے مطابق ملزم ڈرگ پیڈلر ہے مختلف تعلیمی اداروں، مارکیٹوں اور بازاروں، میں منشیات فروخت کرتے تھے، بدنام زمانہ ملزمان عزت اللہ، جمیل عرف بلا، اور ندیم سے مجموعی طور پر 4 کلو چرس برآمد کی گئی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا،ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نیایس ایچ او سبزہ زار امجد ڈوگر اور پولیس ٹیموں کو شاباش دی منشیات فروشوں کو گرفت میں لا کر بلا تاخیر قانونی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔