وزیرِ اعظم شہباز شریف کا آئی ٹی اصلاحات کے لیے لائحہ عمل پر اجلاس، 25 ارب ڈالرز کی برآمدات کا ہدف

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا آئی ٹی اصلاحات کے لیے لائحہ عمل پر اجلاس، 25 ارب ڈالرز کی برآمدات کا ہدف

ویب ڈیسک:وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شعبے میں اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں آئی ٹی برآمدات کو 25 ارب ڈالرز تک پہنچانے کے لیے تفصیلی لائحہ عمل پیش کیا گیا۔

 وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت افرادی قوت اور وسائل کی کمی نہیں ہے، اور ان کے بہتر استعمال سے آئی ٹی برآمدات 25 ارب ڈالرز سے بھی تجاوز کر سکتی ہیں۔انہوں نے اس بات کی ہدایت کی کہ آئی ٹی اصلاحات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تمام ادارے مل کر کام کریں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ وہ اصلاحات پر عمل درآمد کی نگرانی کریں گے۔ اس کے علاوہ، شہباز شریف نے نوجوانوں کے لیے عالمی معیار کی تعلیم و تربیت فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور ایچ ای سی سے لائحہ عمل بنانے کا کہا۔شہباز شریف نے آئی ٹی ماہرین کی خلیجی ممالک میں بڑھتی ہوئی طلب کا ذکر کرتے ہوئے اس سے متعلق تجاویز پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے آئی ٹی برآمدات بڑھانے کے لیے واضح اہداف اور معینہ مدت کے تعین کی ہدایت کی اور اصلاحات کے نفاذ کے لیے کمیٹی قائم کرنے کی بھی منظوری دی۔