وزیراعظم شہباز شریف کی شام سے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف کی شام سے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے شام سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے فوری لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی ہے۔

 وزیراعظم نے شام میں مقیم پاکستانیوں کے جان و مال کی حفاظت کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے پاکستانی سفارت خانے کو معلوماتی ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ معلوماتی ڈیسک 24 گھنٹے فعال رہیں تاکہ پاکستانی شہریوں کو ضروری معلومات فراہم کی جا سکیں۔ اس کے علاوہ، شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب 300 سے زائد پاکستانی زائرین، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں، محصور ہو گئے ہیں اور ان کے پاس کھانے پینے کی اشیاء ختم ہونے لگیں۔