دین اور حکومت مخالف کتب پر بھی پابندی ‘400 کتابوں کو اسلام دشمنی پر مبنی قرار دید یا گیا
کابل(آئی این پی)افغان طالبان حکومت نے غیر اسلامی کتابیں رکھنے پر پابندی عائد کردی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان طالبان حکومت نے دوسرے ملکوں سے درآمد کردہ کتب کا لائبریریوں اور دوسری جگہوں پر معائنہ کرتے ہوئے غیر اسلامی یا دین مخالف کتب پر پابندی لگا دی ہے، ان پابندیوں کی زد میں حکومت مخالف کتب بھی آئی ہیں۔ وزارتِ اطلاعات نے اعلان کیا کہ اس نے 400 کتابوں کو اسلام دشمنی پر مبنی قرار دیا ہے،