حج سیزن کے باعث پابندی لگاوی گئی‘خلاف ورزی کرنے والے کو ایک لاکھ ریال جرمانہ ادا کرنا ہو گا
جدہ (آئی این پی ) سعودی حکومت نے حج 2025کے دوران سیاحتی ویزا رکھنے والوں کو مکہ مکرمہ میں ٹھہرنے پر پابندی عائد کر دی۔ خلاف ورزی کرنے والے کو ایک لاکھ ریال جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔ غیرملکی خبررساںادار ے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ پابندی یکم ذوالقعدہ سے چودہ ذوالحجہ کے اختتام تک رہے گی۔ اعلان کے مطابق وزٹ ویزا رکھنے والوں کو مکہ مکرمہ یا مقدس مقامات میں رہائش فراہم کرنے، چھپانے یا کسی بھی قسم کی مدد دینے پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔