پنجاب کی شہری آبادیوں میں شیر رکھنے پر پابندی عائد

غیر قانونی شیر رکھنے والوں کی لسٹیں تیار کر لیں‘ ان کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جائے گا 
جو  ایس او پیز پر عمل کرے گا وہی شیر رکھنے کا اہل ہو گا : ایڈیشنل ڈی جی وائلڈ لائف رینجرزکا پبلک نیوز کو انٹرویو
لاہور(حافظ عثمان)لاہور میں ڈیروں پر شیر رکھنے کا کلچر اب نہیں چلے گا ‘محکمہ وائلڈ لائف رینجرز پنجاب نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرنے کی تیاری کر لی ‘شہری آبادیوں میں شیر رکھنے پر مکمل پابندی عائد ہوگی جو ایس او پیز پر عمل کرے گا وہی شیر رکھنے کا اہل ہو گا ‘ ایڈیشنل ڈی جی وائلڈ لائف رینجرز نے پبلک نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا  محکمہ وائلڈ لائف رینجرز پنجاب نے شیر کی غیر قانونی بریڈنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی محکمہ وائلڈ لائف رینجرز پنجاب نے شہری آبادیوں میں شیر رکھنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی شہری آبادی میں غیر قانونی شیر رکھنے والوں کی لسٹیں تیار کر لی ہیں ان کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ شیر رکھنے کے لیے ایس او پیز آویزاں کر دی گئی ہیں جو عمل درآمد نہیں کرے گا اس پر وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف کی آف آئی آر درج ہو گی۔