یوکرائن کا پہلی بار برطانیہ کے سٹارم شیڈو میزائل سے روس پر حملہ

کیف (آئی این پی)یوکرین نے پہلی بار برطانیہ کے سٹارم شیڈو میزائل سے روس پر حملہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرین نے پہلی مرتبہ روس کے اندر فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے برطانیہ کے تیار کردہ سٹارم شیڈو میزائل کا استعمال کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی صدر بائیڈن یوکرین کو امریکی میزائلوں سے بھی روس پر حملے کی اجازت دے چکے ہیں۔