روس کا یوکرائن پر حملہ، 120 میزائل اور 90ڈرون داغ دیئے،7افراد ہلاک

 حملوں میں دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں کو نشانہ بنایا گیا ، متعدد عمارتیں تباہ، بجلی گھروں کو شدید نقصان پہنچا 
 کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، کیف میں لوگوں کی بڑی تعداد نے زیر زمین ریلوے سٹیشنوںمیں پناہ لے لی

ماسکو(آئی این پی)روس نے یوکرین کے مختلف شہروں پر 120 میزائل اور 90 ڈرون داغ دیے جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ توانائی تنصیبات پر حملوں کے بعد بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ حملوں میں دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں، بجلی گھروں کو شدید نقصان پہنچا جس کے بعد کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔روسی حملوں کے بعد کیف میں لوگوں کی بڑی تعداد نے زیر زمین ریلوے اسٹیشنز میں پناہ لے لی