ائیر ایمبولنس کے تمام اخراجات حکومت پنجاب برداشت کر رہی ہے:محکمہ صحت
لاہور(ہیلتھ رپورعٹر ) پنجاب میں مفت ائیر ایمبولنس سروس جاری ہے اور سروس کو 540 ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے ادائیگی کی جارہی ہے جب کہ ائیر ایمبولنس کے لے3 چھوٹے جہاز اور 2 ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کاکہنا ہے کہ پنجاب میں مفت ائیر ایمبولنس سروس نہ صرف جاری ہے بلکہ ائیر ایمبولنس کے تمام اخراجات حکومت پنجاب برداشت کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ائیر ایمبولینس سروس کو 540 ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے ادا کررہی ہے جب کہ ائیر ایمبولنس کے لئے 3 چھوٹے جہاز اور 2 ہیلی کاپٹر استعمال کیے جا رہے ہیں اورایئر میڈیکل ڈسپیچ کے معیار کو بین الاقوامی رہنما خطوط کی بنیاد پر معیاری بنایا جارہا ہے۔