پنجاب ہندو میرج ایکٹ ،رجسٹریشن رولز 2024 ء کی منظوری ‘ تمام وہیکلزکی رجسٹریشن مہم شروع‘ 12ماہ بعدموٹر سائیکل کی انسپکشن اور سرٹیفکیشن کیلئے ترمیم کی منظوری‘ سٹارٹ اپ کیلئے بزنس پلان طلب، پنجاب بھر میں ای وہیکلز کیلئے چارجنگ سٹیشن قائم کرنے کا حکم
کسان کارڈ ساڑھے 7 لاکھ کرنے ، کیش لمٹ30 فیصد تک بڑھانے کی منظوری، ڈائیلسز کیلئے فنڈز 7 لاکھ سے بڑھا کر 10لاکھ کر دئیے ‘ پبلک پرائیویٹ سیکٹر میڈیکل ڈینٹل کالجز کی ایڈمیشن پالیسی کی منظوری‘ قذافی سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ مسترد
سرکاری سکولوں میں انٹرنزکی بھرتی ‘جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کی سیڈ منی بڑھانے ‘ نادار صحافیوں کی مالی امداد کیلئے مختص رقم بڑھانے کی منظوری دی گئی‘ کسان رل گیا کا بیانیہ پٹ گیا، پنجاب کا کسان خوش اور خوشحال ہے:وزیراعلی مریم نواز کی اجلاس میں گفتگو
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا22اجلاس ہوا۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ریکارڈ 91 -ایجنڈا پوائنٹ زیر بحث لائے گئے۔ صوبائی کابینہ نے پہلاپنجاب ہندو میرج ایکٹ ،رجسٹریشن رولز 2024 ء کی منظوری کی منظوری دے دی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کاٹن کی پیداوار بڑھانے کے لئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گنے کی پیداوار میں کمی کے ازالے کے لئے اقدامات کا حکم دیا۔ اجلاس میں پنجاب بھر میں تمام وہیکلزکی رجسٹریشن مہم شروع کرنے اور پنجاب میں موٹر سائیکل کی سپیڈ کو 60کلو میٹر فی گھنٹہ تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ نے 12ماہ کے بعدموٹر سائیکل کی انسپکشن اور سرٹیفکیشن کے لئے ترمیم کی منظوری دی ۔ پنجاب میں اپنی نوعیت کی پہلی’’ پنجاب آسان کاروبار فنانس ‘‘سکیم کی منظوری دی گئی۔ سی ایم پنجاب آسان کاروبار کارڈ کی منظوری دی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے آسان کاروبار سکیم کے لئے مفت اراضی دینے کااعلان کر دیا ۔اجلاس میںآسان کاروبار کے لئے3کروڑ روپے تک بلا سود قرضے دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں ایک لاکھ بزنس سٹارٹ اپ کا ہدف بھی مقرر کر دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سٹارٹ اپ کے لئے بزنس پلان بھی دینے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب بھر میں ای وہیکلز کے لئے چارجنگ سٹیشن قائم کرنے کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے جامع الیکٹرک وہیکلز پالیسی طلب کر لی۔کابینہ نے قذافی سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ مستردکردیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف اور صوبائی کابینہ کی ہونہار سکالر شپ کی کامیاب لانچنگ پر صوبائی وزیر ایجوکیشن رانا سکندر حیات کو شاباش دی ۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہونہار سکالر شپ پر طلبہ کا رسپانس بہترین اور قابل تحسین ہے۔ میرٹ پر آنے والے ہر طالب علم کو لیپ ٹاپ دینا چاہتی ہوں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے لیپ ٹاپ کی تعداد 40ہزار سے بڑھانے اورسیکنڈ ایئر اور تھرڈ ایئر کے طلبہ کو بھی ہونہار سکالر شپ دینے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ اجلاس میں کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے ساڑھے 7 لاکھ کرنے کی منظوری دی گئی۔ کسان کارڈ سے کیش کی لمٹ30 فیصد تک بڑھانے کی منظوری بھی دی گئی۔ کسان کارڈ سے کاشتکاروں نے 46ارب روپے کی خریداری کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کسان رل گیا کا بیانیہ پٹ گیا، پنجاب کا کسان خوش اور خوشحال ہے۔اجلاس کے دوران آگاہ کیا گیا کہ پنجاب بھر میں کاشتکاروں کو 9ہزار گرین ٹریکٹرز کی فراہمی مکمل کر لی گئی۔ کابینہ نے پنجاب چیف منسٹر سپیشل اینیشیٹو فار ڈائیلسزپروگرام کی منظوری دی جبکہ ڈائیلسز کے لئے فنڈز 7 لاکھ سے بڑھا کر 10لاکھ کر دئیے گئے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے جائیداد سے متعلق امور کے فیصلے کے لئے سپیشل عدالت قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔ پنڈی گھیپ میںغیر ملکی ایکس پلورنگ کمپنی کو جعلی این او سی دینے پر کارروائی کی ہدایت کی گئی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے 2019میں جعلی این او سی ایشو کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر بلوچستان کے علاقے بارکھان کے شہری کی درخواست پرمالی امداد کی منظوری دی گئی۔ پبلک پرائیویٹ سیکٹر میڈیکل ڈینٹل کالجز کے سیشن2024-25 کی ایڈمیشن پالیسی کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق اسلام آباد کے لئے 30سیٹیں مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب میں سی پی اے ایشیا اور سائوتھ ایسٹ ایشیا ریجنل کانفرنس کے انعقاد کے لئے ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کی سیڈ منی بڑھانے اور نادار صحافیوں کی مالی امداد کے لئے مختص رقم بڑھانے کی منظوری دی گئی۔ نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ ایکٹ 2024کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے پراپرٹی ٹیکس ،ویلیو ایشن سسٹم کو رینٹل ویلیو سے کپٹل ویلیو پر منتقل کرنے کی منظوری دی۔ سپیشل ایجوکیشن میں ٹیکنیکل کیڈر کی 340اسامیاں پر بھرتی کی منظوری دی۔ فاریسٹ سروسز اکیڈمی گھوڑا گلی اور پنجاب فاریسٹ سکول بہاولپور میں بھرتیوں کی منظوری دی گئی۔ سرکاری سکولوں کے لئے سکول ٹیچنگ انٹرنزکی بھرتی کی منظوری دی گئی۔ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو شیخوپور، ننکانہ صاحب اور قصور میںبلڈنگ پلان ، لینڈ یوز کنورجن اور پرائیویٹ سوسائٹز کے لئے اختیارات تفویض کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے 3ایم پی ایز کی بطورممبر پی پی آر اے بورڈ آف مینجمنٹ نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ ایل ڈی اے ٹربیونل میں 2اسسرزکی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ بورڈ آف ریونیو کے چیف انسپکٹر آف سٹمپس کے اختیارات پراسیکیوشن انسٹیٹیوٹ کو تفویض کرنے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے اسٹیٹ لینڈ کے ڈسپوزل کے لئے ترامیم اور پالیسی مرتب کرنے ، سٹمپ ایکٹ 1899ء میں ترامیم اورپنجاب ہیلتھ فائونڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دی ۔