ائیر ایمبولینس سروس ہیلی کاپٹر کے ذریعے چلائی جائے گی ‘وزارت منصوبہ بندی یا وزارت خزانہ سے فنڈز نہیں مانگے جائیں گے : عبدالعلیم خان
اسلام آباد(آن لائن ) سینیٹ کی مواسلات کمیٹی کو وفاقی وزیر مواصلات عبدلعلیم خان نے بتایا ہے ملک بھر کی قومی شاہراہوں پر ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جمعہ کو سینیٹ کی مواصلات کمیٹی کا اجلاس چیرمین سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سمیت سیکرٹری مواصلات اور دیگر حکام نے شرکت کی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہاکہا وزارت مواصلات کا قومی شاہراہوں پر 2026 میں ائیر ایمبولینس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ ائیر ایمبولینس سروس ہیلی کاپٹر کے ذریعے چلائی جائے گی اور اس سلسلے میںوزارت منصوبہ بندی یا وزارت خزانہ سے فنڈز نہیں مانگے جائیں گے انہوں نے کہاکہ تمام قومی شاہراہوں پر ہر 20 سے 25 کلومیٹر کے بعد باقاعدہ سروس ایریاز بنائے جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کمیٹی کو بتایا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے کی تعمیر نو کی جا رہی ہے اورکراچی بندرگاہ کے ساتھ موٹروے کو منسلک کرنے جا رہے ہیںانہوں نے کہاکہ سکھر حیدرآباد وزیراعظم اور وزارت کی سب سے بڑی ترجیح ہے وفاقی وزیر مواصلات نے لاہور سے اسلام آباد سفر کو 100 کلومیٹر کم کرنے کا دعویٰ بھی کردیا انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ کھاریاں اور کھاریاں تا راولپنڈی منصوبہ بنا رہے ہیں اور4 لین سے بڑھا کر اس منصوبے کو 6 لین موٹروے بنایا جا رہا ہے