الفتح میزائلوں نے بیاس ، نگروٹا میں براہموس کے ڈپو،اودھم پور، سری نگر، ائیر بیس ، پٹھان کوٹ ائیر فیلڈ اڑا دیا

آپریشن بنیان المرصوص  پاکستانی میزائلوں نے بھارت میں تباہی مچادی
 بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ ،گجرات ائیر پورٹ ، راجستھان میں فوجی تنصیبات ، چنڈی گڑھ، اڑی ِ میں اسلحہ ڈپو تباہ
نماز فجر کے وقت اللہ اکبر کے نعروں ساتھ میزائلوں کی بارش کی گئی،بھارت میں خوف و ہراس ،راجواڑی میں دہشت گروں کی تربیت کرنیوالا مرکز ،سرسہ ائیر فیلڈ کو بھی اڑا دیا گیا پاکستان نے تباہی کی ویڈیوز بھی جاری کردیں 
اسلام آباد ، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، کرائم رپورٹر) بھارت کے جنگی جنون کو خا ک میں ملاد یا گیا،پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کردیا گیا ہے، پاکستان کے میزائلوں نے بھارت میں تباہی مچادی ، پاکستان نے بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے اور ان کی تباہی کی ویڈیوز بھی جاری کی جا رہی ہیں ، صبح سویرے نماز فجر کے وقت بھارت کی مختلف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ اور بھارتی ایئر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ ایئر بیس کو تباہ کر دیا۔ بیاس میں براہموس کی سٹوریج جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے تھے کو تباہ کر دیا گیا ہے، ایئر بیس ادھم پور کو تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا۔اس کے علاوہ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ کو بھی تباہ کر دیا گیا جبکہ سپلائی ڈپو’’ اڑی‘‘ کو بھی تباہ کر دیا گیا۔آپریشن میں ان تمام بیسزکو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے جہاں سے پاکستان کے عوام، ایئر بیسز اور مساجد پر حملے کیے گئے، اس کے علاوہ بھی متعدد ٹارگٹ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ادھم پور ایئر بیس کو پاکستان کی جانب سے داغے گئے 3 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے سپلائی ڈپو ’اڑی‘کو بھی تباہ کردیا گیا، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ کو تباہ کردیا گیا۔راجواڑی میں دہشت گروں کی تربیت کرنیوالا بھاری انٹیلی جنس ایجنسی کا مرکز بھی اڑا دیا گیا۔سرسہ ائیر فیلڈ کو بھی اڑا دیا گیا جس کی تصدیق بھارتی میڈیا نے کردی ہے ۔