اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے 24نومبر کو احتجاج میں سرکاری مشینری کے استعمال کیخلاف خیبرپختونخوا حکومت کو خط لکھ دیا۔وزارت داخلہ پاکستان نے چیف سیکرٹری خیبر پختون خواکو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اسلام آباد میں ہونے والے 24 نومبر کے احتجاج میں کوئی بھی سرکاری مشینری، اہلکار یا پیسہ استعمال نہیں ہوگا۔