اسلام آباد(آئی این پی)وزیرمملکت قانون بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کا سرکاری مشینری کے استعمال بارے فیصلہ خوش آئند ہے۔وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں بیرسٹرعقیل ملک کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں سرکاری وسائل کا بیدریغ استعمال کیا گیاانہوں نے کہا کہ عدالت نے کہا سرکاری وسائل کے استعمال کی اجازت نہیں دی جا سکتی، عدالت کا اچھا فیصلہ اورخوش آئند ہے