لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ اور اداکارہ مومنہ اقبال کے درمیان تنازع سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے 80 لاکھ روپے کی مبینہ خرد برد کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کے حکم کے خلاف دائر درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔تحریری فیصلے میں عدالت نے جسٹس آف پیس کے مقدمہ درج کرنے کے حکم کو معطل کرتے ہوئے قرار دیا کہ درخواست میں اٹھائے گئے نکات قابلِ غور ہیں۔عدالت نے ثاقب چدھڑ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔تحریری فیصلہ جسٹس عبہر گل خان نے رمشا اقبال کی درخواست پر جاری کیا۔ درخواست گزار کے مطابق ثاقب چدھڑ نے 80 لاکھ روپے امانت میں خیانت کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست دی تھی، تاہم جسٹس آف پیس نے مؤقف سنے بغیر ہی مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کر دیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جسٹس آف پیس کا مقدمہ درج کرنے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔