ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور اداکارہ مومنہ اقبال کے تنازع سے متعلق مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال کی جانب سے اپنے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کے لیے دائر درخواست پر آج سماعت ہوگی۔ رمشا اقبال اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوں گی۔درخواست کی سماعت جسٹس عبہر گل کریں گی۔ عدالت فریقین کے دلائل سننے کے بعد مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر آئندہ کارروائی سے متعلق فیصلہ کرے گی۔