پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ملا جلا رجحان دیکھا گیا، جہاں سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کرتے نظر آئے۔
کاروبار کے دوران بینچ مارک 100 انڈیکس میں 143 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 68 ہزار 370 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس نے اتار چڑھاؤ بھی دکھایا اور دن کی کم ترین سطح 1 لاکھ 68 ہزار 204 پوائنٹس جبکہ بلند ترین سطح 1 لاکھ 69 ہزار 624 پوائنٹس تک پہنچا۔گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 68 ہزار 514 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے مقابلے میں آج معمولی کمی دیکھی گئی۔دوسری جانب زرمبادلہ مارکیٹ میں بھی معمولی تبدیلی دیکھی گئی، جہاں انٹر بینک میں ڈالر 1 پیسہ سستا ہو کر 278 روپے 54 پیسے پر آ گیا، جبکہ گزشتہ روز یہ 278 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا۔