کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
ٹریڈنگ کے دوران پی ایس ایکس کا بینچ مارک 100 انڈیکس 606 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ایک لاکھ 18 ہزار 938 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔گزشتہ روز منگل کو کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 332 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے مقابلے میں آج کی کارکردگی میں واضح بہتری دیکھی گئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اس اضافے کی وجہ سرمایہ کاری میں اعتماد اور مثبت اقتصادی اشارے ہو سکتے ہیں، جو اسٹاک مارکیٹ کی صورتحال کو بہتر بنا رہے ہیں۔ سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھنے سے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔