پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، ڈالر کی قیمت میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، ڈالر کی قیمت میں کمی

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان دیکھا گیا، جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

 اسٹاک مارکیٹ کا حال:
کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کا منفی آغاز ہوا۔کچھ دیر بعد 100 انڈیکس میں 130 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1,39,520 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس بڑے اضافے کے بعد 1,39,390 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
 ڈالر کی قیمت میں کمی:
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے سستا ہوا۔نئی قیمت: 282 روپے 70 پیسے فی ڈالر۔ڈالر کی کمی سے روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی۔