پاکستان سٹاک ایکسچینج: ہنڈریڈ انڈیکس میں ملا جلا رجحان، تیزی کے ساتھ بحالی

پاکستان سٹاک ایکسچینج: ہنڈریڈ انڈیکس میں ملا جلا رجحان، تیزی کے ساتھ بحالی

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔

کاروبار کے آغاز میں انڈیکس میں 720 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے یہ ایک لاکھ 83 ہزار 230 کی سطح تک گر گیا۔ تاہم بعد میں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور انڈیکس 775 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 84 ہزار 726 کی سطح پر پہنچ گیا۔تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ سرمایہ کاروں کی جانب سے خرید و فروخت کے مختلف رجحانات کی عکاسی کرتا ہے۔