پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، تاہم بعد میں مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد کاروباری سرگرمیاں ملے جلے رجحان کا شکار رہیں۔
تجارت کے دوران 100 انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 475 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچا، تاہم بعد میں 9 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 11 ہزار 977 پر آ گیا۔گزشتہ روز مارکیٹ 1 لاکھ 11 ہزار 986 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی، یعنی آج اب تک کاروباری سرگرمیوں میں زیادہ بڑی تبدیلی دیکھنے کو نہیں ملی۔ماہرین کے مطابق سرمایہ کار محتاط رویہ اپنا رہے ہیں، جبکہ کچھ شعبوں میں خرید و فروخت کا رجحان برقرار ہے۔